نئی دہلی28اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے دوسرے دن دہلی دورہ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی ۔
وزیر
اعلی نے پہلے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے آندھراپردیش تنظیم نو بل کے نویں اور دسویں شیڈول میں آندھرا کے ساتھ پیش آرہے تنازعات کے تصفیہ اور دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے درمیان سرکاری ملازمین کی تقسیم کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔